مجھے اپنا یوٹیوب چینل کیوں کھولنا چاہیے

اپنا یوٹیوب چینل کھولنے کی بہت ساری وجوہات ہوسکتیں ہیں۔ کچھ لوگ دنیا کے ساتھ اپنے شوق اور علم بانٹنے کے لیے یو ٹیوب چینل کھولتے ہیں اور کچھ اس کے ذریعے زندگی کی چھوٹی چھوٹی پریشانیوں کا اظہار کرتے ہیں۔

یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مجھے اپنا یوٹیوب اکاؤنٹ کیوں بنانا چاہیے

  یا پھر 

مجھے اپنا یوٹیوب چینل کیوں کھولنا چاہیے؟ 


اگر آپ کے پاس کوئی خاص ٹیلنٹ ہے، چاہے وہ کوئی آلہ بجانے یا ویڈیو گیم کھیلنے کے حوالے سے ہو تو  آپ اپنے آپ کو متعارف کرانے اور فالورز بنانے کے لیے آپ اپنا یوٹیوب چینل کھول سکتے ہیں۔

آپ اپنا یوٹیوب چینل کھول کر اس سے پیسے بنا سکتے ہیں 

اپنی مہارت اور خاص ٹیلنٹ کو لوگوں کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں اور اپنا لوہا منوا کر پوری دنیا میں آپ مشہور ہو سکتے ہیں 


لاکھوں کی تعداد میں لوگ چند مشہور یوٹیوب چینلز ہر مہینے دیکھتے ہیں۔ یوٹیوب چینلز پہ اپ لوڈ کی گئیں ویڈیوز ہر مہینے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد لوگوں تک پہنچتی ہیں۔ لہذا آپ کسی بھی موضوع پر ویڈیو بنانا چاہیں تو آپ کو دیکھنے والے ناظرین کو ایک بڑی تعداد دستیاب ہوگی۔

یوٹیوب چینل مقبول ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

یوٹیوب چینل کے مقبول ہونے میں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔ آپ اگر فالورز بڑھانا چاہتے ہیں تو آپ کو باقاعدگی کے ساتھ ویڈیوز اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ اگر ہفتے میں ایک ویڈیو پہ کام کرنا پڑے تو باقاعدگی کے ساتھ ہر ہفتے ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پہ اپ لوڈ کرنا ہوگی۔ کسی خاص موضوع پر کام کرنے کے لیے محنت اور وقت کا نذرانہ درکار ہوتا ہے۔ خصوصی ویڈیوز مارکیٹ میں لانے کے لیے زیادہ عرق ریزی کرنا پڑتی ہے۔

آپ کے چینل مشہور ہونے میں آپ کے کام کے ساتھ ساتھ آپ کی قسمت بھی بہت اثر انداز ہوتی ہے 

یہاں میں ایک بات بیان کرتا چلوں کہ جب کوئی بھی بندہ ڈاکٹر بننا چاہتا ہے تو اسے کم سے کم بیس سال تک پڑھنا پڑتا ہے 

تب جا کر وہ پیسے کمانے والا بنتا ہے اور ہم یوٹیوب پر ایک دن میں چل بنایا اور سوچتے ہیں کہ کل ہی ہم مشہور ہو جائے تو ایسا نہیں ہو سکتا 

کیا مہنگا سامان (equipment) خریدنے کی ضرورت ہوگی؟ 

اگر آپ کے پاس مہنگے سامان کے لیے پیسے نہیں ہیں تو فکر مند ہونے کی کوئی بات نہیں۔ یوٹیوب چینل کھولنے کے لیے مہنگا سامان  (equipment) خریدنا ضروری نہیں ہے۔ عام اسمارٹ فون پر ایچ ڈی ویڈیو بنائی جاسکتی ہے۔

موبائل فون سے ویڈیوز بنانے کے لیے اضافی چھوٹے موٹے پرزے خریدے جاسکتے ہیں تاکہ ویڈیو کی کوالٹی کو بہتر بنایا جاسکے۔ اس کے لیے اسمارٹ فون ٹرائی پورٹ اور پلگ ان (plug-in)  مائیک سے کام لیا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کی اچھی کوالٹی کیلئے ڈی ایس ایل آر کیمرہ سب سے بہتر انتخاب ہے

ویڈیو کی کوالٹی کو کیسے بہتر کیا جائے؟

ویڈیو کی بہتر کوالٹی کے لیے روشن ماحول کا انتخاب کرنا لازمی ہے۔ اگر آپ اسٹوڈیو لائٹنگ کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتے تو کھڑکی سے آنے والی قدرتی روشنی کو استعمال کر کے ویڈیو کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

کیا ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھنے کی ضرورت ہے؟

اگر آپ نے پہلے کبھی ویڈیو ایڈٹ نہیں کی تو ویڈیو ایڈیٹنگ کا عمل سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ بے شمار آن لائن ایپس جیسا کہ آئی مووی اور ویڈیو پیڈ وغیرہ اور ویڈیو ایڈیٹرز موجود ہیں جن پہ ویڈیو ایڈیٹنگ کا کام سیکھا جاسکتا ہے۔

ان ایپس اور ویڈیو ایڈیٹرز میں ایسی خصوصیات پہلے سے موجود ہوتی ہیں جن کی مدد سے ویڈیو ایڈیٹنگ آسانی سے سیکھی جاسکتی ہے۔

یوٹیوب چینل شروع کرنے کے لیے بہترین گیجٹس کونسے ہیں؟

یو ٹیوب چینل کے لیے ویڈیوز کو پیشہ ورانہ انداز میں 


اگر آپ کے اندر ٹیلنٹ ہے اور آپ محنت کر سکتے ہیں تو آپ بالکل آسانی کے ساتھ پیسے کما سکتے ہیں آپ کو مہنگا سامان لینے کی ضرورت نہیں ہے 

شوٹ 

یہ لازمی نہیں ہے کہ آپ کے پاس مہنگے سے مہنگا سماء 

کرنے کے لیے بہت سارے گیجٹس (gadgets) سے کام لیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے مینفریٹو ٹرائی پورٹ، پیناسونک جی ایچ 5، جوبی گوریلا پوڈ موبائل رگ وغیرہ کا استعمال کر کے اچھی ویڈیوز بنائی جاسکتیں ہیں۔

 آپ یوٹیوب کی شرائط اور ایک خاص حد تک فالوورز جاگرا بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو آپ کو اشتہار ملنا شروع ہو جا ئیں گے جس سے آپ کو خاطر خواہ آمدن ہو سکتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments